ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اللہ ہو گول چکر ختم ،خیابان فردوسی ٹریفک کیلئے کھل گئی

Allah Ho Gol Chakkar
کیپشن: Allah Ho Gol Chakkar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے نے اللہ ہو گول چکر ختم کرکے خیابان فردوسی مین روڈ کو ٹریفک کیلئے تجرباتی طور پر کھول دیا۔

 آگاہی سائن بورڈ نہ لگنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ،ایل ڈی اے کی جانب سے اللہ ہو گول چکر پر عارضی کنکریٹ بلاکس رکھ کر ٹریفک کو چلایا جارہا ہے، شوق چوک سے شادیوال کی جانب ٹریفک کو اللہ ہوگول چکر کی طرف نئی سڑک سے گزارا جارہا ہے، تجرباتی بنیادوں پر چلایا گیا ٹریفک نظام کامیاب ہونے کے بعد مستقل بنیاد پر یوٹرن بنائے جائیں گے، ایل ڈی اے نے اللہ ہو گول چکر کے دونوں اطراف جدید یوٹرن ڈیزائن کررکھے ہیں، ان یوٹرنز پر بھی ٹریفک کو تجرباتی بنیادوں پر چلایا جارہا ہے۔ 

چیف انجینئر ایل ڈی اے ون اسرار سعید نے کہاکہ تجرباتی طور پر ٹریفک چلانے کے دوران جو مشکلات ہوں گی ان پر نظر رکھی جائے گی، شہریوں کی آگاہی کیلئے بورڈز لگوانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer