سٹی 42: طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دس پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
منسوخ کی گئی پروازوں میں پی آئی اے کی لاہور سے دبئی دو طرفہ پرواز 203/204 ،پی آئی اے کی لاہور سے گلگت دو طرفہ پرواز 609/610،قطر ایئر ویز کی لاہور سے دوحا دو طرفہ پرواز 629/628 ،ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دوطرفہ پرواز 403/404،ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 407،پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 307 شامل ہیں۔