گستاخانہ خاکوں کا معاملہ،تاجربھی میدان میں آگئے

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ،تاجربھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد) فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا معاملہ، لاہور سپر سٹورز گراسری ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا اختر نے پہل کرتے ہوئے فرانسیسی مصنوعات کے بایئکاٹ کا اعلان کردیا، رانا اختر کہتے ہیں، ایمان کا تقاضا ہے کہ پورے لاہور کے تاجر فرانسیسی مصنوعات کو ترک کردیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا اختر نے فرانسیسی مصنوعات کے بایئکاٹ کا اعلان کردیا۔ رانا اختر نے کہا، نبی کریم کی حرمت پر حرف آئے توکوئی مسلمان کیسے خاموش رہ سکتا ہے شہر بھر کی تاجر برادری فرانس کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کردیں، ان کی مصنوعات کو دکانوں،مارکیٹوں سے غائب کرکےمزید خریداری بھی روک دی جائے۔
اقبال ٹاون کے دیگر تاجر قائدین نے بھی فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ تاجروں نے کہا، فرانس دانستہ طور پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرکے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروع کرتا ہے، اس ملک کیساتھ ہمیشہ کیلئے سیاسی،سماجی وتجارتی رابطوں کو بایئکاٹ کیا جائے۔
تاجروں نے مزید کہا کہ حرمت رسول پر مصنوعات تو کیا جان بھی قربان ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ خاتم النبیّین حضرت محمدؐ کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں،کیا اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کر کے ہی آزادی اظہار کے تقاضے پورے ہوتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجاز ت نہیں ہونی چاہیے.

Azhar Thiraj

Senior Content Writer