بغیر اجازت اشتہار لگانے پر جیل جانے کیلئے ہوجائیں تیار

بغیر اجازت اشتہار لگانے پر جیل جانے کیلئے ہوجائیں تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین) خبر دار ہوشیار، شہر کی ماڈل شاہراہوں اور چوک چوراہوں میں بغیر اجازت اشتہاری مہم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، خلاف ورزی کرنے والوں کو 25 ہزار جرمانہ جبکہ دوبارہ خلاف ورزی جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی ماڈل شاہراہوں اور دیگر سڑکوں پر بغیراجازت اشتہاری مہم پر پابند عائد کردی گئی، شہر کی ماڈل شاہراہوں پر بغیر اجازت تشہری مواد چسپاں کرنےپر 25ہزار ٹوکن جرمانہ کرنے کا فیصلہ۔ شہر کی ماڈل شاہراہوں پر اشتہاری مہم کے لئے ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا این اوسی لازم قرار دیاگیا۔

  اورنج لائن ٹرین اور میٹروبس کے پلرز پر پرائیویٹ اشتہاری مہم پر مکمل پابندی عائد کمشنر لاہور کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019سیکشن چار پر سختی سے عملدرآمد کرنے کاحکم دے دیاجبکہ کمشنرلاہور نے اشتہاری مواد چسپاں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کےلیے چیف کارپوریشن آفیسر کو ٹاسک سونپ دیا۔

ماڈل شاہراہوں کی دیواروں ،پولز پر اشتہارات، فلیکسز لگانے پر پابندی عائد کردی گئی بلدیاتی ایکٹ کے مطابق پہلے وارننگ نوٹس، دوسری بار جرمانہ اور تیسری بار جیل بھیجا جائے گا مال روڈ ، جیل روڈ ،ملتان روڈ ،فیروزپورروڈ، راوی روڈ ،کنال روڈ ،مین بلیوار گلبرگ کے نام شامل ہیں علامہ اقبال روڈ ،جی ٹی روڈ ،شالیمار لنک روڈ ،نور جہاں روڈ ،مین بلوارڈ گارڈن ٹاون ،سرکلر روڈ ،لوئر مال کے نام  بھی شامل ہیں۔  

Azhar Thiraj

Senior Content Writer