ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر، بڑی اجازت مل گئی

عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر، بڑی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری، سعودی وزارت حج و عمرہ نے یکم نومبر سے بین الاقوامی زائرین کو عمرے کی اجازت دے دی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے یکم نومبر سے بین الاقوامی زائرین کو عمرے کی اجازت کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی کم شدت والے ممالک کے زائرین کو عمرہ کے لیے سعودیہ آنے کی اجازت ہو گئی، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کورونا کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اجازت دی جائے گی۔

کورونا فری ممالک کی فہرست سعودی وزارت حج و عمرہ جاری کرے گا۔ ایس او پیز کے مطابق زائرین گروپس کی شکل میں عمرہ ادائیگی کے لیے آسکیں گے۔ عمرہ زائرین کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانا ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے پر زائرین کو تین دن تک ہوٹل میں قرنطینہ رہنا ہوگا۔

واضح رہے سعودی حکام نے مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں عمرہ ادائیگی کے لیے 3 لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے رجسٹریشن کروا لی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس سال پہلے مرحلے میں 75 ہزار سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا جبکہ اس دوران کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔