وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 ملازمین کیلئے خوشخبری سنا دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 ملازمین کیلئے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اہم اجلاس۔ اجلاس میں ریسکیو 1122سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔ ریسکیو 1122 کے ملازمین کے لیے خوشخبری ریٹائرمنٹ کی عمر45سال سے بڑھا کر50برس کرنے کی منظوری۔

 

دوران تربیت ریسکیورزکوقواعدو ضوابط کے تحت تنخواہ اوردیگر مراعات دینے کی منظوری۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 3235افسروں اورعملے کو قواعدوضوابط کے مطابق ریگولر کرنے کی منظوری بلند عمارتوں، پلازوں اورشاپنگ مالز میں ایمرجنسی اخراج کے راستے ہر صورت رکھے جائیں۔

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عمارتوں کی جامع انسپکشن کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ انھوں نے کہا کہ عمارتوں کے قریب ہائیڈرنٹس لگانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ ہائیڈرنٹس سے آتشزدگی کی صورت میں فائر بریگیڈ گاڑیوں کو پانی کے لیے دورنہیں جانا پڑے گا۔

 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔ عثمان بزدار موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک لیکر جائیں گے۔ ہر ضلع کو ایمبولینس سروس کے لیے 50موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ 250نئی ایمبولینسیں بھی خریدی جارہی ہیں۔ ریسکیو1122کے ادارے کو غیرروایتی انداز سے چلایا جائے گا۔ ریسکیو1122کے افسروں اورعملے کی ترقی کے امورکو جلد حل کیا جائے۔ اس ضمن میں پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی ہے، مزید تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔

 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سروس رولزکے حوالے سے معاملات جلد طے کیے جائیں۔ عثمان بزدار وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت ریسکیو1122کوسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ 

 

وزیراعلیٰ کی ریسکیو1122کے امورکو باہمی کوآرڈینیشن کے تحت جلد حل کرنے کی ہدایت۔ ڈاکٹر رضوان نصیرکی ڈی جی ریسکیو1122کے عہدے میں 6ماہ کی توسیع کی منظوری۔ نئے ڈی جی کا تقرر قواعد و ضوابط کے مطابق 6ماہ کے اندر ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ عثمان بزدار وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ڈاکٹر رضوان نصیر نے اقوام متحدہ کی جانب سے ریسکیو ٹیم کو ملنے والی شیلڈ پیش کی۔

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ریسکیو 1122کی کارکردگی کی تعریف وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت موٹر بائیک ایمبولینس سروس سے 6لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوئے۔

 

وزیراعلیٰ کو بریفنگ اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، اراکین پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، خدیجہ عمر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer