عمران خان نے بانی فیس بک کو خط لکھ دیا 

عمران خان نے بانی فیس بک کو خط لکھ دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42 ) وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کو خط لکھا دیا، وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ فیس بک سے اسلام مخالف مواد پر پابندی عائد کی جائے، اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف مواد پر ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سی ای او کو خط لکھا، جس میں وزیراعظم نے فیس بک سے اسلام مخالف مواد ہٹانے کا مطالبہ کر دیا،لکھا کہ اسلاموفوبیا سے نفرت، شدت پسندی اور تشدد بڑھ رہا ہے جبکہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسلاموفوبیا پھیل رہا ہے۔ وزیر اعظم نے مارک زکر برگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ " ہولوکاسٹ سے متعلق سوال کرنے یا تنقید کرنے پر پابندی لگانے پر آپ کو سراہتا ہوں"۔

وزیر اعظم نے کہا "ہم مسلمانوں کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں یہی صورتحال دیکھ رہے ہیں، بدقسمتی سے کچھ ریاستوں میں مسلمانوں کو ان کے شہریت کے حقوق، لباس سے لے کر عبادت تک کے انتخاب سے محروم کیا جارہا ہے"۔

" فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی اجازت سے اسلام اور ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فرانس میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی سازش ہورہی ہے، بھارت میں مسلم مخالف قوانین سی اے اے اور این آر سی جیسے اقدامات اسلامو فوبیا کے مکروہ مظاہر کے عکاس ہیں۔ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ اورمسلمانوں کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دینا اسلامو فوبیا کا مظہر ہے۔ مسلمانوں کو کئی جگہوں پر عبادت کرنے کی بھی اجازت نہیں، یہ اقدامات فرانس میں مسلمانوں کو مزید پسماندہ کریں گے"۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ " ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفوبیا پر بھی فیس بک پر پابندی کی جائے،تاکہ  نفرت آمیز پیغامات بند ہوجائیں۔ ایسے پیغامات جو دوسروں کے لیے ناقابل قبول ہیں ان پر پابندی ہونی چاہیے، دنیا کو اس وقت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے جو اس وقت مسلمانوں کے ساتھ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے۔اسلاموفوبیا پر مکمل طور پر پابندی ہونی چاہئے کیونکہ اسلاموفوبیا بنیاد پرستی کا سبب بنے گی"۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer