کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت مسترد

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان آصف نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی  درخواست ضمانت مسترد کردی۔

  جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان آصف علی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق  اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق نے  موقف اختیار کیا کہ کیپٹن صفدر سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے اس لیے ان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے  ۔

 کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہاں کسی کی منشا نہیں چلے گی،  پراسکیوشن حکومت کا آلہ کار بن کر تاخیری حربےاستعمال کر رہی ہے،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کےخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا۔

درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس گرفتار نہیں کرسکتی اور نہ ہی مقدمہ درج کر سکتی ہےکیونکہ یہ ایف آئی اےکاکیس بنتا ہے۔

 وکیل نے استدعا کی کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

واضح رہے کہ 22 اکتوبر کی رات پولیس نے کارسرکار مداخلت کے الزام میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer