علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت نے وزیراعلیٰ کو میاں نوازشریف کے ہسپتال میں علاج معالجے کیلئےکیے جانیوالے اقدامات بارے بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹوں کے مطابق طبی بورڈ کی مشاورت سے نوازشریف کو ادویات دی جارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے نوازشریف کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے علاج معالجے کیلئےتمام ترممکنہ اقدامات کیےجارہے ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلدصحت عطا فرمائے۔