عابد چوہدری: موٹرسائیکل سوار تین ڈاکووں کے گروہ نے پولیس کے ناک میں دم کر دیا، سٹور میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں پولیس ڈاکووں کو لگام ڈالنے میں ناکام نظر آ رہی ہے، پے درپے ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری پریشان ہو گئے، ہربنس پورہ کے علاقے میں جنرل سٹور میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں موٹرسائیکل سوار تین ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے جنرل سٹور میں داخل ہوئے اورعملے کو یرغمال بنا کرلوٹ مار شروع کر دی۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکووں نے شناخت سے بچنے کیلئے ماسک اور رومال سے چہرے چھپا رکھے ہیں، ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ دوسری جانب ہربنس پورہ روڈپر ڈاکووں نے اے ایس ٹریڈرز میں لوٹ مار کی جہاں ڈاکو واردات کرتے ہوئے دو لاکھ دس ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔