(جنید ریاض) ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر کے 50 ہزار سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ کرنے پر 7 نومبر کو احتجاج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے 50 ہزار سرکاری سکول نان سیلری بجٹ نہ ملنے سے مالی بحران کا شکار ہیں۔ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر رشید احمد بھٹی نے دھمکی دی ہےکہ 31 اکتوبر تک تمام سکولوں کو فنڈز جاری نہ کیے گئے تو احتجاج کا ذمہ دارمحکمہ تعلیم ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سینکڑوں سکول سربراہان کو بجلی کاٹنے کے فائنل نوٹس ملنا شروع ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنی جیب سے بل جمع کرانے پر مجبور ہیں۔گورنمنٹ سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں ملنے والی تین اقساط ادا نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے بیشتر سکولوں نے گذشتہ 2 ماہ سےبجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی۔