ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والےافراد کیلئے اچھی خبر

ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والےافراد کیلئے اچھی خبر
کیپشن: City42 - Driving Licence
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شہریوں کے لئے اچھی خبر, ڈی آئی جی ٹریفک نے لائسنس  کی تجدید  کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کردی، اب کسی بھی ضلع کا لائسنس دوسرے ضلع میں ری نیو ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق اب کسی بھی ضلع  کے لائسنس کی دوسرے ضلع میں تجدید ہوسکے گی کیونکہ ڈی آئی جی ٹریفک نے لائسنس  کی تجدید کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کر دی ہے،اس سے قبل شہری متعلقہ ضلع سے لائسنس کی تجدید کروانے کے پابند تھے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہر ضلع میں ایک کمپپوٹر آپریٹر کو لائسنس ری نیو کیلئے رکھا جائے.

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے یکم جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کیخلاف کارروائی کے پیش نظر یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے، عدالتی احکامات کی روشنی میں یکم جنوری سے کوئی بھی بغیر لائسنس گاڑی نہیں چلا سکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer