(علی رامے) نیا پاکستان اپنا گھر منصوبہ، پنجاب حکومت کو لاہور میں جگہ کے تعین میں مشکلات کا سامنا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر ہاﺅسنگ کی سربراہی میں15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں جگہ کا تعین کرنے کیلئے صوبائی وزیر ہاﺅسنگ کی سربراہی میں15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کے کنوینئر صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محموالرشید ہیں۔ جبکہ کمیٹی میں صوبائی وزیر ریونیو، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری زراعت، سیکریٹری جنگلات، سیکرٹری لیبر، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری ایکسائز، سیکرٹری کوآپریٹو، سیکرٹری ہاﺅسنگ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، ڈی جی ایل ڈی اے، ممبر کالونیز اور دیگر کو شامل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی لاہور شہر میں نیا گھر منصوبے کے تحت جگہ کا تعین کرے گی اور اپنی تجاویز وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کرے گی۔