ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کے شوقین لاہوریئے ہوجائیں تیار، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

بسنت کے شوقین لاہوریئے ہوجائیں تیار، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل) بسنت منانے کے شوقین لاہوریئے ہوجائیں تیار، وزیر اعلی پنجاب  سردار عثمان بزدار نے بسنت کے انعقاد کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کے انعقاد کے لئے کمیٹی بنائی جائیگی۔ جس کی سفارشات کی روشنی میں بسنت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراعلی کے بیان پر صدرکائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن شیخ سلیم نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے لاہوریئے ایک خوبصورت تہوار سے محروم ہیں۔ حکومت نے جو بھی کمیٹی بنائی حقائق انکے سامنے رکھیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ بسنت کے انعقاد سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ حکومت اس بار بسنت کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں کرے۔

شیخ سلیم کا کہنا تھا کہ لاہور میں اب کی بار بسنت کروا کر قسم توڑ دینی چاہیے۔

 واضح رہے کہ جَشن بہاراں کا تہوار بسنت شہر  لاہور کی جان تھا، پنجاب کے سبھی لوگ اس تہوار کو ذوق و شوق سے مناتے تھے، نیلا آسمان دیدہ زیب رنگوں کی پتنگوں سے سج جاتا تھا، چھٹی کے روز دن بھر فضا بوکاٹا اور آئی بُو کی آوازوں سے گونجتی رہتی تھی، شہرِ لاہور کی سڑکوں کو رنگ برنگی پتنگوں سے دلہن کی طرح سجایا جاتا تھا۔ مگر اب بسنت، ایک قصہ پارینہ بن چکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer