سوات میں پی ٹی آئی کے 45 کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاع

سوات میں پی ٹی آئی کے 45 کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں ورکرکنونشن منعقد کرنے پر پولیس کی پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں کےخلاف  کارروائیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے زرائع کا کہنا ہے کہ مقامی رہنما محمدخان سمیت 45سے زائد کارکنان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان کارکنوں کو پولیس نے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا۔

واضح رہے کہ خوازہ خیلہ میں آج تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے گاؤں  چیگرام میں ایک ورکرز کنونشن منعقد کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس کنونشن مین علاقہ کے عام ووٹروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔  اس کنونشن میں ریاست مخالف نعرے لگائے گئے اور ریاست کے خلاف تقریریں کی گئیں جس پر پولیس تقریریں کرنے اور  نعرے لگانے والوں کے خلاف حرکت میں آ گئی۔۔