دریا پر مچھلی پکڑنے گئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بہاولپور میں دریائے ستلج میں مچھلی پکڑتے ہوئے دو بھائی دریا میں ڈوب گئے، مقامی شہریوں نے ایک کو دریا  سے زندہ نکال لیا، دوسرے کو ریسکیو اہلکار اب تک تلاش نہیں کر سکے۔

ڈوبنے والے ایک بھائی کو زندہ مقامی افراد نے دریا سے نکال لیا۔ ریکیسو نے ڈوبنے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔بعد ازاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  دریا سے زندہ نکال  لیاجانے والا 50 سالہ محمد گلزار ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا اور وفات پا گیا۔

ریسکیو  ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے محمد گلزار کو تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا تھا 

دوسرے بھائی کی تلاش کیلئے ریکیسو ٹیموں کا آپریشن  اتوار کی شام اندھیرا ہونے تک جاری رہا ، اندھیرا بڑھنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکار واپس چلے گئے، صبح تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی۔ 

بہاولپور شہر کے علاقہ نواب پور کے رہنے والے  دو سگے بھائی محمد گلزار اور ممتاز احمد مچھلی کے شکار کے لئے صبح شہر کے نزدیک جھانگی والا روڈ پر دریائے ستلج کے موچیاں پتن کے نزدیک گئے تھے۔ مچھلی پکڑنے کے دوران دریا میں گرنے اور ڈوبنے کا واقعہ کیسے ہوا، اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکیں۔ مقامی افراد نے جس بھائی کو دریا سے زندہ نکال لیا اس کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔

دوسرے بھائی کی تلاش کے لے جاری رسکیو آپریشن اتوار کی شام تک جاری رہا تاہم بعد ازاں کم روشنی کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن معطل کردیا گیا ۔