سائیکل چلاؤ،سموگ بھگاؤ، لاہور کے شہری بھی میدان عمل میں آگئے

سائیکل چلاؤ،سموگ بھگاؤ، لاہور کے شہری بھی میدان عمل میں آگئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)سائیکل چلاؤ،سموگ بھگاؤ، لاہور کے شہری بھی میدان عمل میں آگئے۔سموگ کے نقصانات سے متعلق آگاہی کے لئے لبرٹی سے ویلنشیاء ٹاؤن تک سائیکل ریلی نکالی گئی۔پولیس فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کے جوانوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔
 شہر کا مطلع دھندلا گیا، یہ دھندلاہٹ فوگ کی نہیں سموگ کی ہے، جس کے نقصانات کئی گنا ہیں، شہری سموگ کے نقصانات سے آگاہی اور شہر کو سموگ سے پاک کے لئے میدان میں نکل پڑے اور سائیکل ریلی نکالی۔
لبرٹی سے نکلنے والے ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور شہر کو سموگ فری کرنے کے عزم کو دہرایا۔پولیس فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ بھی سموگ آگاہی ریلی کا حصہ بنا اور آگاہی فراہم کرنے میں پیش پیش رہا۔
ریلی برکت مارکیٹ ، جناح ہسپتال، جوہر ٹاؤن اور شوکت خانم سے ہوتی ہوئی ویلنشیا ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

 خیال رہے کہ مال روڈ پر روزانہ لاکھوں گاڑیوں کی آمد ورفت ہوتی ہے جو آلودگی کا باعث بنتی ہیں۔ سموگ کنٹرول کرنے کیلئے مال روڈ پر ٹریفک کی بندش سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔