(دُرّنایاب)وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے سکھ یاتریوں کے 39رکنی وفد کی ملاقات،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کی تجاویز اور سفارشات نوٹ کیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر اوقاف اظفر ناصر ننکانہ صاحب جائیں گے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری باباگرونانک جنم دن کی تقریب کیلئے ننکانہ صاحب جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب نے سکھ یاتریوں سے خالص پنجابی میں بات چیت کی، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں پرانا گردوارہ اور قدیمی حویلیوں کی تعمیرو بحالی کی جائے گی۔سیاحت نہیں سکھ بھائیوں کو پیار سے یہاں بلاتے ہیں۔