لاہور :مال روڈ آج ٹریفک کیلئے بند،صرف سائیکل سوار اور پیدل شہری گزر سکیں گے

لاہور :مال روڈ آج ٹریفک کیلئے بند،صرف سائیکل سوار اور پیدل شہری گزر سکیں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اقصی) باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی تمام صورتحال سے بچاؤ کیلئے نگران پنجاب محسن نقوی کی جانب ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

 مال روڈ لاہور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے،صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو مال روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی،5بجے کے بعد مال روڈ کو ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا۔

 شہر لاہور میں ہر طرح کا کاروبار آج مکمل طور پر بند رہے گا۔ چھوٹی بڑی مارکیٹس اور تجارتی مراکز بھی بند رہے گے۔آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہوری حکومت کے احسن اقدام پر مطمئن ہیں۔ان اقدامات سے سموگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ ہم سب کو مل کر پنجاب حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔

 یاد رہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس بڑھنے کے باعث پنجاب کے 10اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاتھا ۔سکول ،دفاتر ،مارکیٹس بھی بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے۔ بروز جمعہ،ہفتہ اتوار کو مارکیٹس شام 3بجے کھولنے کی اجازت دی گئیں تھیں جبکہ آج اتوار کو لاہور کی تمام مارکیٹس بند رہیں گی البتہ فارمیسی، ملک شاپ ، ٹائر شاپس، پٹرول پمپس کواستثنیٰ حاصل ہے۔