قطر نے اسرائیل کے 8 بچے، 5 عورتیں آج ہی رات رہا کروانے کا اعلان کر دیا

Qatar, Israel, Hostages, Rafah Crossing, Women and children to be freed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حماس کی جانب سے ہفتہ کی شام رہا کئے جانے والے اسرائیلی یرغمالی بچوں اور عورتوں کی رہائی میں پانچ گھنٹے تاخیر کے بعد  اب قطر اور حماس کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ ان یرغمالیوں کو آج رات ہی رہا کیا جائے گا۔

ہفتہ کی شام حماس نے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کرنا تھا جنہیں، اب بتایا جا رہا ہے کہ، آج ہی رات رہا کیا جائے گا۔  
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ 'محتاط طور پر پرامید' ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی میں حائل ہونے والے مسائل کو حل کر لیا گیا ہے، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی معاہدے کی خلاف ورزی کے دعوے کے بعد، جس کی یروشلم نے تردید کی ہے،  غزہ کے شمال اور جنوب میں امداد پہنچ گئی۔

اس دوران  قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بتایا ہے کہ آٹھ اسرائیلی بچوں اور پانچ اسرائیلی خواتین کو جلد ہی غزہ سے رہا کر دیا جائے گا۔

الانصاری نے مزید کہا کہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے سات غیر ملکی شہریوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اس مرحلے میں جن فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا ان میں 33 نابالغ فلسطینی اور چھ خواتین شامل ہیں۔

نیچے پوسٹ کی گئی تصویر رفاح کراسنگ پر اسرائیل کے یرغمالی بچوں اور عورتوں کو رہائی کے بعد ہسپتال لے جانے کے لئے موجود ہیڈیکل پروفیشنلز کی ہے جو ہفتہ کی شام سے یہاں یرغمالیوں کو لینے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔