(علی ساہی ) پولیس کی تنخواہوں،پنشن، سالانہ انکریمنٹ میں اضافےکامعاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کا وعدہ سیاسی نعرہ نکلا، چار ماہ بعد بھی اعلان پر عمل نہ ہوسکا،، پولیس ملازمین مایوسی کا شکار ہونے لگے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس لائنز میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے متعدد دلکش اعلانات کیے تھے اور ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے سابق حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن4 ماہ بعد بھی پولیس کے 2 الاؤنسز میں اضافے اور بقایا جات، شہداء کی پنشن میں 400 فیصد اضافہ اور وارڈنز کو سالانہ 7 وردیاں دینے کے اعلان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔
اگست میں یوم شہداءپر پولیس کے رسک اورلااینڈآرڈر الاونس میں اضافے کا اعلان کیا گیا، شہداء کی فیملیوں کی پنشن اور الاونسز میں4 گنا اضافے کا اعلان ہوا تھا، تاحال کسی بھی دعوے اور وعدے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، آئی جی آفس کی جانب سے تمام سمریاں بروقت حکومت کو بھجوا دی گئی تھیں۔