ویب ڈیسک:دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل پر رواں سال لوگوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی گئیں مشہور شخصیات کے نام سامنے آگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، جس کے بعد ان کے سابق شوہر جونی ڈیپ کو سرچ کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایمبر ہرڈ کو اوسطاً ہر ماہ 56 اور جانی ڈیپ کو 55 لاکھ مرتبہ سرچ کیا گیا۔
رواں سال 8 ستمبر کو 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہونے والی ملکہ الزبتھ دوئم کو گوگل پر رواں سال کے ہر ماہ میں اوسطاً 43 لاکھ مرتبہ سرچ کیا گیا۔امریکی فٹبالر ٹام بریڈی کا لسٹ میں چوتھا جبکہ ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کا پانچواں نمبر ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس لسٹ میں ٹوئٹر کے نئے سربراہ کا ساتواں نمبر ہے جنہیں ہر ماہ تقریباً 32 لاکھ مرتبہ سرچ کیا گیا۔