ایل ڈی اے ملازمین کیلئے اچھی خبر

LDA
کیپشن: LDA
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) سالہا سال سے ایمپلائز کوٹہ پر پلاٹوں کے منتظر ایل ڈی اے ملازمین کیلئے اچھی خبر، گورننگ باڈی کی ہدایت پر 2010 میں منسوخ شدہ بیلٹنگ لسٹ کے تحت نئے سرے سے بیلٹنگ کا میکانزم تیار کرلیا گیا۔

ایمپلائزکوٹہ کا دیرینہ مسئلہ دس نومبر کو اتھارٹی کے اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔ ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے پلاٹوں کی فراہمی کا بھرپور کیس لڑا اور وزیراعلی نے ڈی جی کے مضبوط دلائل کے بعد دوبارہ بیلٹنگ کی مشروط اجازت دی ہے، 2010 میں ہونیوالی بیلٹنگ کیلئے دوہزارآٹھ میں دس سال سروس پوری کرنیوالے ملازمین اہل تھے، اہلیت پر پورا اترنے والے متعدد ملازمین ریٹائرڈ ہوگئے لیکن انہیں حق نہیں ملا۔

گورننگ باڈی کی ہدایت پر نو نکاتی میکانزم بنادیا گیا، بیلٹنگ میں ایل ڈی اے سکیموں میں تین فیصد فکس کوٹہ ملحوظ رکھا جائیگا۔ ملازمین کا پلاٹوں کیلئے استحقاق دوہزاردس والا ہی تصور کیا جائیگا، ڈی جی ایل ڈی اے لسٹ کی سکروٹنی کی خود نگرانی اور ملازمین کو جائز وجہ کی بنا پر لسٹ سے باہر کرنے کا اختیارہوگا، ڈی جی ایل ڈی اےکو ہی دوہزار دس کی لسٹ کو فائنل کرنے کا اختیارہوگا ۔ دوہزار دس میں بیلٹنگ پر اعتراض کے بعد کیسز کرنیوالے ملازمین کیس واپس لینے کے پابند ہوں گے۔