(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں آج کل زیر گردش ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے ابھی کوئی وضاحتی بیان نہیں آیا۔
کچھ روز قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، جہاں ان کے مداح سچائی جاننے کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،ان تمام افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں، گزشتہ روز ثانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی۔
ثانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'جب 12 گھنٹے کی شوٹنگ کے دن آخرکار ختم ہوجائیں، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ انہوں نے نئے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی، کچھ روز قبل شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی تھی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہیں دیا، شکریہ کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا۔
حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نئے شو کا بھی اعلان کیا ، لوگوں کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی خبریں شعیب اور ثانیہ کا اس شو کیلئے پبلسٹی حاصل کرنے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔