(مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں کیلئے اہم خبر، راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس ایک دن کیلئے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی وجہ سے جڑواں شہر کے مکین آج کے روز میٹرو بس سروس استعمال کرنے سے قاصر رہیں گے۔ پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کو 26 نومبر کو بند رکھا جائے گاجبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں اپنے مارچ کے آخری پڑاو کیلئے زور و شور سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی روانگی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، ذرائع کے مطابق عمران خان ہفتہ کو دوپہر 1 تا 2 بجے کے درمیان زمان پارک لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گے۔