ویب ڈیسک:لاہور ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی روانگی کے وقت فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس سمیت دیگر محکموں کو بھی مراسلہ ارسال کردیا۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنرکینٹ خالد عباس سیال کو عمران خان کی لاہور سے روانگی کے وقت زمان پارک سے ائیرپورٹ تک سکیورٹی انتظامات کا سپروائزرمقرر کردیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی روانگی کے موقع پر زمان پارک سے ائیرپورٹ تک سکیورٹی کے وی وی آئی پی انتظامات کیے جائیں گے۔