ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کا ریڈ زون سیل، وجہ بھی سامنے آگئی

 اسلام آباد کا ریڈ زون سیل، وجہ بھی سامنے آگئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ د یے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کے لیے بند کیا جارہا ہے اور اسے جزوی بند کیا جا ئے گا ۔کشمیر چوک سے ریڈ زون اور شہر کی جانب داخلے کو بھی جزوی بند کر دیا گیا  ہے۔ 

اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی اور کورال چوک سے بھی جزوی طور پر داخلہ بند کردیا گیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں آج جلسے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے مشروط اجازت دی ہے۔