(ویب ڈیسک)کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی سے متعلق سلمان کے والد سلیم خان نے بھی لب کشائی کردی۔
تفصیلات کے مطابق جب ایک بھارتی صحافی نے سلیم خان سے کترینہ کیف کی شادی سے متعلق سوال کیا تو اس پر سلیم خان نے سخت ناگواری کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھلا اس پر کیا بات کی جائے؟ میڈیا کے پاس بات کرنے کے لیے صرف ایسے ہی مسائل رہ گئے ہیں۔
دوسری جانب وکی کی بہن نے ایک انٹرویو میں کہا "شادی کی تاریخوں اور تیاریوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں شادی نہیں ہو رہی۔ اگر ایسا ہوا تو وہ اس کا اعلان کریں گے۔ بالی ووڈ میں ایسی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی، یہ محض عارضی افواہیں ہیں۔ میں نے حال ہی میں اپنے بھائی سے بات کی تھی، ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن اس وقت شادی نہیں ہو رہی۔