ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنسل چوری ہونے پرپہلی جماعت کا طالب علم تھانے پہنچ گیا،پھر کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں

IN Police station
کیپشن: Students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں دلچسپ و عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں  ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں پہلی جماعت کا طالب علم پنسل چوری کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں پولیس اہلکار اس وقت حیرت میں مبتلا ہو گئے جب بچوں کا ایک گروپ اپنے ہم جماعت کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے تھانے پہنچا۔

 پہلی جماعت کا بچہ تھانے میں جاتا ہے اور اپنی پنسل چوری شکایت لکھواتا ہے اور پولیس والوں سے ان کا "پنسل کا مسئلہ" حل کرنے کے لیے کہتاہے۔

 بچے نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ایک لڑکے نے اس کی پنسل لی ہے اور مانگنے پر بھی اسے واپس نہیں کررہا ۔جب پولیس والے بچے سے پوچھتے ہیں کہ وہ اس صورت حال میں کیا کر سکتے ہیں؟ توبچہ کہتا ہے کہ لڑکے کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ اس دوران، بچے کے چند دوست بھی موجود ہوتے ہیں۔

آخر میں دونوں بچوں کو سمجھوتہ کرنے کے بعد مصافحہ کرتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین ویڈیو دیکھ کر حیرت اور ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔