(ویب ڈیسک)بھارت میں کورونا کے ایک ہی دن میں ساڑھے دس ہزارکیسز سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کے ایک ہی دن میں ساڑھے دس ہزارکیسز سامنے آنے پر وزارت صحت کے حکام حرکت میں آگئے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ دس ہزار ہوگئی، جو مارچ 2020 کے بعد سے کم ترین تعداد ہے ۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 868 کورونا کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے موت کے گھاٹ اترنے والے مریضوں کی تعداد 488 ہے۔
اس وقت تک بھارت میں کورونا کے 63.71 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر مہم کےدوران 120.27 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی چکی ہیں۔