ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کا قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ

Saudi Cricket Federation
کیپشن: Saudi Cricket Federation
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹھان لی، سعودی کرکٹ فیڈریشن نے  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی نوجوان نسل میں کرکٹ کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت کےباعث سعودی کرکٹ فیڈریشن نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز دمام، ریاض سے کیا جائے گاجس میں شرکت سے نہ صرف کرکٹ  ٹیلنٹ ابھر کا سامنے آئے گا بلکہ سعودی کرکٹرز کی عالمی مقابلوں میں شرکت بھی ممکن ہوسکے گی۔ سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کرکٹ کے فروغ کے لئے ملک بھر میں مختلف مقابلوں کے ذریعے کھیل کے فروغ کے لئے ہرممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-11-26/news-1637931541-4243.jpg
 یادرہے اس سے قبل سعودی عرب نے معروف کرکٹر اور آل راؤنڈر شاہد آقریدی سے پاکستان سعودی عرب کرکٹ تعلقات کے فروغ کے لئے ان سے اہم مذاکرات کئے تھے۔

API Response:

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر