ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی اونچی اڑان نہ رک سکی، نئی قیمت جانیے

Dollar price to PKR
کیپشن: Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک روپے نیچے آگیا اور انٹر بینک میں ڈالر48 پیسے مہنگا ہوکر 175 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا ، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ  اضافہ دیکھا  گیا۔کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 52 پیسے بڑھ  کر 176 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے50 پیسے سے اوپر فروخت کیا گیا۔

بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر  ایک روپے گرا اور 176.50 روپے سےکم ہوکر175.50روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 175 روپے 46 پیسے پربند ہوا ، گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر 174 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176روپے 50 پر فروخت ہو رہا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر