ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے میجرجنرل احمد ناصرالرئیسی بین الاقوامی پولیس ایجنسی (انٹرپول) کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
ترکی میں منعقدہ ایک اجلاس میں انٹرپول کے رکن 140 ممالک کے نمایندوں نےمیجرجنرل احمد ناصر الرئیسی کو ایجنسی کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔
میجرجنرل احمد ناصرالرئیسی اس وقت متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ میں انسپکٹرجنرل کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ فرانس کے شہر لیون میں قائم ایجنسی کے صدر دفاتر میں اپنی چار سالہ مدت پوری کریں گے۔
وہ شرق وسطی سے پہلے امیدوارہیں جو بین الاقوامی جرائم سے نبردآزماعالمی ایجنسی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
Mr Ahmed Nasser AL RAISI of the United Arab Emirates has been elected to the post of President (4-yr term). pic.twitter.com/pJVGfJ4iqi
— INTERPOL (@INTERPOL_HQ) November 25, 2021