پی ٹی وی تنازع؛ عدالت نے شعیب اختر کو خوشخبری سنا دی

PTV withdraws case against Shoaib Akhtar
کیپشن: Shoaib Akhtar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شعیب اختر سےصلح ہو گئی,پی ٹی وی نے شعیب اختر کیخلاف الزامات واپس لے لیے۔ شعیب اخترکیخلاف دعویٰ میں مزید کارروائی نہیں چاہتے، وکیل پی ٹی وی کا موقف, سول جج عابد مہر نے کرکٹرشعیب اختر کےخلاف 10لاکھ 33ہزار ہرجانے کا دعویٰ خارج کر دیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا جس کے تحت سابق فاسٹ باؤلر کو معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے ہرجانے اور تین ماہ کی تنخواہ واپس کرنے کا کہا گیا تھا۔

پی ٹی وی کے وکیل نے لاہور کی مقامی عدالت کو بتایا کہ دونوں فریقین نے اپنے اختلافات ختم کر لیے ہیں لہٰذا پی ٹی وی مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتا، بعد ازاں عدالت نے مقدمہ نمٹا دیا۔

واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو 10 کروڑ ہر جانے کا نوٹس بھیجا تھا،سرکاری ٹی وی کے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ شعیب اختر نےبغیر بتائےدبئی جاکربھارتی کرکٹرزکےساتھ شو کیا، بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا، آپ کی غیر حاضری سے سرکاری ٹی وی کونقصان پر 100 ملین روپےاداکریں۔

سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کنٹریکٹ کےمطابق شعیب اختر استعفیٰ کی صورت میں 3 ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے۔شعیب اخترکسی اور ٹی وی پروگرام میں شریک نہیں ہوسکتے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer