سٹی 42 : محکمہ جنگلی حیات کاایک بار پھر لاہور میں آپریشن کلین اپ ،غیر قانونی طور پر صدقات کے نام پر پرندے فروخت کرنے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے متعدد افرد سے سینکڑوں پرندے آزاد کروادے گئے،لاہور کے گرد بندر تماشہ دیکھاکربھیک مانگنے والے پیشہ وار افراد کو بھی دھر لیا۔
غیر قانونی طور پر صدقات کے نام پر پرندے فروخت کرنے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے متعدد افرد سے سینکڑوں پرندے آزاد کروادے گئے،لاہور کے گرد بندر تماشہ دیکھاکربھیک مانگنے والے پیشہ وار افراد کو بھی دھر لیا۔ محکمہ جنگلی حیات نے لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن ،سمں آباد ،گلبرگ ،گلشن روای ،داتا دربار کے اطراف میں ریسکیو کو آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لیا ان افراد سے سینکڑوں پرندوں کو قبضے میں لے کر آزاد کروادیا ۔
محکمہ جنگلی حیات کے ڈسٹرک آفیسر تنویر جنجوعہ کے مطابق ڈائیریکٹر جنرل اور سیکرٹری جنگلی حیات کے احکامات پر آپریشن کیا جا رہا ہے،پرندوں کی غیر قانونی فروخت کرنے والوں کا سامان ضبط کیا گیا جبکہ محکمانہ جرمانے کے بعد قانونی کارروائی کی گئی جبکہ لاہور مختلف علاقوں میں بندر تماشہ دکھا کر بھیک مانگنے والوں کو بھی زیر کیا گیا ۔متعدد افراد سے بندر قبضے میں لیے گے جبکہ لائسنس اور اجازات نامی کے بغیر رکھے گے بندروں کو بھی متعدد افراد کی رہائش گاہوں سے تحویل میں لے کر زوسفاری میں چھوڑا گیا ہے۔