ویب ڈیسک: ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن طارق زبیر کی خدمات کامرس ڈویژن کو واپس، محمد اسحاق ڈپٹی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کر دیئے گئے۔
وفاقی بیورو کریسی سے وابستہ 2 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن طارق زبیر کا تبادلہ کرتے ہوئے گریڈ 19 کے طارق زبیر کی خدمات کامرس ڈویژن کو واپس کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19 کے محمد اسحاق ڈپٹی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
محمد اسحاق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔