ویب ڈیسک : ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ، ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ اسلام آباد میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ، ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ اسلام آباد میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔
پنجاب کے اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ میدانی اضلاع میں سموگ، ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ اس دوران شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور پہاڑی علاقوں میں سردرہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں سکھراور گردونواح میں ہلکی دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد ر ہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔