ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

pk vs ban test match today
کیپشن: pk vs ban test match today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چٹاگانگ ٹیسٹ, پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے یاسر علی جبکہ پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللہ شفیق ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ سعود شکیل، امام الحق، سرفراز احمد، محمد نواز، زاہد محمود اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔