کورونا کے مہلک حملے جاری، شہر میں کورونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا

 کورونا کے مہلک حملے جاری، شہر میں کورونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: کورونا وائرس  کی دوسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی, کورونا کے حملے شدیدہوگئے، شہر میں کورونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، مزید 273 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی، کورونا میں مبتلا 239 مریض سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے مہلک حملے جاری ہیں، شہر میں کورونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، مزید 273 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی، کورونا میں مبتلا 239 مریض سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،   91 مریض انتہائی نگہداشت وارڈز اور 23 وینٹیلیٹر پر ہیں اور لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 57565 اور اموات 1172 ہوچکی ہیں۔


پنجاب بھر میں کورونا کے 720 نئے مریض 19 اموات کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 116506 اور. اموات 2923 ہوچکی ہیں، پنجاب میں کورونا متاثرہ 98145 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔


 

Shazia Bashir

Content Writer