(سٹی 42) اداکارہ مہوش حیات کو کسی نامعلوم مداح نے خفیہ طور پر چاکلیٹ ،گلدستے اور خوشبو دارموم بتیوں کا تحفہ ارسال کردیا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ 2020 ہر ایک شخص کے لئے چیلنجنگ سال رہا ہے لیکن اس تمام افراتفری کے درمیان ، مہوش حیات کو نامعلوم مداح نے خوبصورت تحفے بھیج کر خوشگوار حیرت میں ڈال دیا اور ساتھ ہی ایک نوٹ بھی چسپاں کردیا۔ مداح نے نوٹ پر لکھا" 2020 ہم پر مشکل رہا ، لیکن پریشان نہ ہوں بلکہ چاکلیٹی انداز میں اس سال سے بھرپور لطف اٹھائیں۔ساتھ ہی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا"
جیسے ہی مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اس تمام تر صورتحال کے بارے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تب سے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہر کسی کو اس نامعلوم مداح کے جاننے کی جستجو پیدا ہوگئی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر تحفہ بھیجنے والا ہے کون؟
مہوش نے اس پراسرار تحفہ بھیجنے والے کو سامنے آنے کی دراخواست کی ہے تاکہ وہ ان کا شکریہ ادا کرسکیں۔اب ساری نگاہیں مہوش حیات کےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر مرکوز ہیں کہ کب وہ اپنے خفیہ مداح کے سامنے آنے کی خبر دیں گی۔