ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین کے اوقات کار تبدیل

 اورنج لائن ٹرین کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: اورنج لائن ٹرین میں سفر کا بڑھتا ہوا رجحان،   اورنج لائن ٹرین رات ساڑھے آٹھ کی بجائے گیارہ تک چلے گی، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اڑھائی گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  اورنج لائن ٹرین میں سفر کاےبڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئیے  اورنج لائن ٹرین رات ساڑھے آٹھ  کی بجائے گیارہ تک چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا،  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اڑھائی گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے ۔ اورنج ٹرین صبح سات سے رات گیارہ بجے تک چلے گی۔

اورنج ٹرین کا اس سے قبل دورانیہ ساڑھے تیرہ گھنٹے یومیہ تھا ، نئے اوقات کار کے مطابق اورنج ٹرین روزانہ سولہ گھنٹے چلے گی، نئے اوقات کار سے طویل دورانیہ تک کام کرنے والے اور دفاتر میں دوسری تیسری شفٹ میں کام کرنے والے شہریوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔

یاد رہے کہ کورونا کے مہلک حملے جاری ہیں، شہر میں کورونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، مزید 273 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی، کورونا میں مبتلا 239 مریض سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،  91 مریض انتہائی نگہداشت وارڈز اور 23 وینٹیلیٹر پر ہیں اور لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 57565 اور اموات 1172 ہوچکی ہیں۔


پنجاب بھر میں کورونا کے 720 نئے مریض 19 اموات کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 116506 اور.اموات 2923 ہوچکی ہیں، پنجاب میں کورونا متاثرہ 98145 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer