ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باپ بیٹا پیرول پر رہا

 باپ بیٹا پیرول پر رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن  لیڈر شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کا معاملہ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کل پانچ روز کے لیے رہا گیا جائے گا۔
 تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پے رول پر رہائی کے معاملہ پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ کی سفارشات پر بھیجوائی گئی سمری کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق وزیراعلی نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو 5 روز کےلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے ، وزیراعلی آفس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پے رول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی، پنجاب کابینہ نے تھروسرکولیشن 5 روز کےلئے پے رول پر رہائی کی منظوری دی تھی جبکہ کابینہ ممبران سے منظوری لینے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھیجوائی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer