ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں پر ٹھنڈ پر گئی

لاہوریوں پر ٹھنڈ پر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ) شہر میں مزید سردی آئے گی، آئندہ دنوں دھند بھی پڑے گی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی، جبکہ سموگ نے شہر میں پھر ڈیرے ڈال لیے، ائیر کوالٹی انڈیکس 330 پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطاب آج شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے گاجبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں شہر میں مزید ٹھنڈ بڑھنے کے ساتھ دھند پڑنے کا بھی امکان ہے، جبکہ شہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 330 پر پہنچ چکا ہے جو کہ شہریوں کی صحت کیلئے خطرناک ہے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer