( زین مدنی ) الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا کے سالانہ انتخابات 20-2019 میں پائینیر گروپ نے کلین سویپ کردیا۔ آصف بٹ صدر اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے سینِئر رپورٹر عرفان ملک نائب صدر منتخب ہوگئے۔
ایمرا الیکشن ایمرا سینٹر فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوئے جس میں ووٹرز نے بھرپور شرکت کی اور اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کئے۔ پروفیشنل گروپ اور پائنیر گروپ کے درمیان سخت مقابلہ رہا اور میدان پائنیر گروپ نے مار لیا۔ سٹی نیوزنیٹ ورک کے سینِئر رپورٹر عرفان ملک نائب صدر منتخب ہوئے اور انہوں نے چار سو ستائیس ووٹ لئے۔ عرفان ملک کا کہنا ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے۔
سینئر صحافیوں نعیم مصطفے، امجد اقبال، فیصل درانی، رانا عظیم اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے نتیجے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ الیکشن کمیونٹی کی جیت ہے۔ الیکشن کے اعلان کے بعد ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے اور جیتنے والے امیدواروں کو ہار بھی پہنائے گئے۔