سروسز ہسپتال کا بڑا منصوبہ دس برس بعد بھی ادھورا

سروسز ہسپتال کا بڑا منصوبہ دس برس بعد بھی ادھورا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) سروسزہسپتال میں ریڈیالوجی بلاک کا منصوبہ 10 سال سے تاخیر کاشکار، منصوبہ بندی کے فقدان، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ابتدائی لاگت دگنی ہوکر سوا 2 ارب ہوگئی، آلات اور مشینری کی خریداری کیلئے مزید فنڈز درکار، نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کا انتظار ہے۔

سروسز ہسپتال میں ریڈیالوجی بلاک کی تعمیر کا منصوبہ دس برس بعد بھی ادھورا پڑا ہے۔ 2009 میں شروع ہونے والے ریڈیالوجی بلاک کے منصوبے کی ابتدائی لاگت ایک ارب 17 کروڑ روپے تھی اور منصوبے کو دو برس کی مدت میں مکمل کیا جانا تھا۔ تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت دو گنا ہو چکی ہے اور اب اس کی تکمیل سوا 2 ارب روپے سے ہوسکے گی۔

  ریڈیالوجی بلاک کیلئے دس برسوں میں جو فنڈز دیئے گئے ان سے عمارت کا ڈھانچہ تعمیر ہوچکا ہے لیکن مشنیری اور طبی آلات کی خریداری مکمل نہیں ہوسکی ہے اور اب ڈالر کی قدر بڑھنے سے مزید فنڈز درکار ہیں تاکہ منصوبے کی تکمیل ہوسکے۔

ریڈیالوجی بلاک کی لاگت میں اضافے کے باعث ایک مرتبہ پھرنظر ثانی شدہ پی سی ون تیار کیا گیا جس کی منظوری التوا کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ پی سی ون منظور ہونے کے بعد اگر مطلوبہ فنڈز فراہم کئے گئے تو ہی منصوبہ مکمل ہوسکے گا ورنہ مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔