ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میجر (ر) اعظم سلیمان خان چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

میجر (ر) اعظم سلیمان خان چیف سیکرٹری پنجاب تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔        

وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدہ سے تبدیل کرکے سیکرٹری داخلہ جبکہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو فوری طور پر چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ میجر (ر) اعظم سلیمان ڈی ایم جی کے 14 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ڈی سی او ڈی جی خان، ڈی سی او فیصل آباد، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم خدمات انجام دے چکے ہیں۔ میجر (ر) اعظم سلیمان کی سروس کا ایک بڑا حصہ پنجاب میں گزرا ہے ۔