ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی چوری روکنے کیلئے سیف سٹی کا احسن اقدام

گاڑیوں کی چوری روکنے کیلئے سیف سٹی کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) 15 پر گاڑی چوری کی کال موصول ہوتے ہی الرٹ جاری کردیا جائے گا، ای چیک پوائنٹس اور کیمروں سے مخصوص نمبر والی گاڑی مانیٹر کی جائے گی۔

شہرمیں روزانہ درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہوجاتی ہیں، جن میں سے بہت کم گاڑیاں برآمد ہوتی ہیں، گاڑی چوری کی روک تھام کے لیے سیف سٹی نے اہم قدم اٹھایا ہے۔ گاڑی چوری کی کال موصول ہونے کے بعد داخلی وخارجی راستوں پر الرٹ جاری ہوجائے گا، ای چیک پوائنٹس پر اور شہر کے کیمروں میں بھی الرٹ شدہ نمبر والی گاڑی کو مانیٹر کیا جائے گا۔ گاڑی کیمروں کی پہنچ میں آتے ہی متعلقہ پولیس اور اسکواڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔

سی او او سیف سٹی اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ پہلے سے چوری گاڑیوں کا ڈیٹا بھی الرٹ لسٹ میں شامل کیا جائے گا تاکہ جونہی ایسی گاڑی روڈ پر آئے تو پکڑ کر مالکان کے حوالے کی جاسکے۔