(سعید احمد سعید) وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک اور ٹرین چلانے کا اعلان کردیا، اگلے ہفتے لاہور سٹیشن سے جلو اور واہگہ تک شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کاریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو روز قبل وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ ہوئی، وزیراعظم نے دو ٹیکنیکل ایڈوائزر ٹو منسٹر کی اجازت دیدی، 25 سال سے بند جلو ٹرین کو دوبارہ چلا نے کا فیصلہ کر لیا گیا.
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ریلوےمیں لوگ گھروں میں بیٹھ کر مفت تنخواہیں لیتےہیں،جس کے لیےبائیو میٹرک کوآف سورس کرنےلگے ہیں، ایم ایل ون منصوبہ مارچ تک شروع ہوجائےگا۔