ایل ڈی اے بجٹ کی منظوری میں ایک اور بڑی رکاوٹ درپیش

ایل ڈی اے بجٹ کی منظوری میں ایک اور بڑی رکاوٹ درپیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے بجٹ 2018-19کی منظوری میں ایک اور رکاوٹ  آگئی،  ایل ڈی اے اتھارٹی میٹنگ کے فیصلوں کے منٹس آف میٹنگ پر دستخط نہ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہو ر ڈویلپمنٹ اتھارٹی منٹس آف میٹنگ 24 نومبر کو تیار کئے تھے ،  بھجوائے گئے مینٹس آف میٹنگ پر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران نے تاحال دستخط نہیں کئے ،  قوانین کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری کرنے سے قبل ڈی جی اور سیکرٹری ہاؤسنگ کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔

 منٹس آف میٹنگ میں وائس چیئرمین کے اختیارات میں اضافہ شامل ہے ، اورنج لائن منصوبہ کی خصوصی اجازت سے ادا ئیگیوں کا فیصلہ بھی شامل ہے،   ڈی جی ایل ڈی اے خصوصی اختیارات استعمال کرکے بجٹ منظوری سے قبل ادائیگی کرسکتی ہیں ، بجٹ منظوری نہ ہونے پرایل ڈی اے کے مالی امور شدید متاثر ہونے لگے۔

ایل ڈی اے بجٹ منظوری مزید طوالت کا شکار ہوگیا ،  پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ایل ڈی اے بجٹ پاس کرانا ہی چیلنج بن گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer