ایل ڈی اے کا شہریوں کو ریلیف دینے کا دعویٰ ہوا میں اڑ گیا

ایل ڈی اے کا شہریوں کو ریلیف دینے کا دعویٰ ہوا میں اڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ایل ڈی اے ون ونڈوسیل پرزیر التوا درخواستوں کی تعداد2362تک پہنچ گئی، کھلی کچہریاں اورشہریوں کے ون ونڈوسیل کے چکربے سود،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ون ونڈو سیل پر زیر التوا درخواستوں کی تعداد 2362 تک پہنچ گئی، سٹی42 نےون ونڈو سیل پر زیر التوا کیسز کی آفیشل رپورٹ حاصل کرلی ہے، رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے34ڈائریکٹوریٹس میں کیسز کا جواب نہیں دیا جارہا،ون ونڈو سیل پر شہری چکر لگا لگا کر خوار ہورہے ہیں جب کہ کھلی کچہریاں بے سود ثابت ہورہی ہیں۔

ایل ڈی اے اورضلعی انتظامیہ کےباہمی 590کیسزالتواکاشکار ہیں،  دوسرے نمبر پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ ون 176 تک پہنچ گئی ہے،  تیسرے نمبر پر ٹاؤن پلاننگ تھری کی تعداد 144 تک پہنچ گئی،  آرکیٹیکچر کی 28 ، بونافائیڈ کمیشن کی 46 ، ایونیو ون کی 18 ،قائد اعظم ٹاؤن کی 78 ، اسٹیٹ مینجمنٹ ون کی 121 ،اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کی 79 اور میٹروپولٹین پلاننگ ون کی 32درخواستیں شامل ہیں۔

 علاوہ ازیں میٹروپولٹین پلاننگ ٹو کی 127 ، ٹاؤن پلاننگ ون کی 41 درخواستیں ، ٹاؤن پلاننگ ٹو کی 45 ،لینڈ ڈویلپمنٹ کی 113 اور ڈائریکٹر ریونیو کی164درخواستیں زیرالتواء ہیں، ایل ڈی اے نے 1043 کیسز کا30  روز سے جواب ہی نہیں دیا، ڈی جی ایل ڈی اے کے دفتر نہ بیٹھنے سے افسران و ملازمین بے لگام ہوچکے ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer